کشمیر کے معاملے پر کوئی ملک ہمارے ساتھ نہیں،سینیٹرمولا بخش چانڈیو

  کشمیر کے معاملے پر کوئی ملک ہمارے ساتھ نہیں،سینیٹرمولا بخش چانڈیو

  

اسلام آ باد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ یہ حکومت دراصل جھوٹ پہ  آئی ہے اور جھوٹ پر ہی کھڑی ہے،آپ نے کشمیر کیلئے کچھ نہیں کیا،کشمیر کے معاملے کوئی ملک ہمارے ساتھ نہیں ہے،ملکی مفاد کی خاطر ایف اے ٹی ایف بل کی حمایت کی،وزیر اعظم نے اس حمایت کو بھی این  آر او قراردیدیا،حکومت احتساب کے نام پر انتقام لے رہی ہے، جو ادارہ اپنی ساکھ کھو دے اسے بند کر دینا چاہیے ان کی حکمرانی کا ہر دن عوام پر بھاری پڑ رہا ہے۔حقیقی جمہوریت کے قیام تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔احتساب کے نام پر جتنا ظلم کرینگے وہ آپکو ہضم نہیں ہوگا۔نیب انتقامی کارروائیوں کا اداراہ بن گیا ہے۔یہ ظلم کی کاروائیاں آپ کو بھگتنا ہوں گی۔پی پی کی قیادت نے کبھی اخلاق سے گری ہوئی بات نہیں کی،حکومت خود ماحول خراب کرتی ہے،دوسروں کی پگڑیاں اچھالنا آپکی حکومت کاشیوہ ہے۔

مولا بخش چانڈیو

مزید :

صفحہ آخر -