سندھ حکومت نے  نالوں کی صفائی کا 80فیصد کام مکمل کرلیا،مرتضیٰ وہاب 

سندھ حکومت نے  نالوں کی صفائی کا 80فیصد کام مکمل کرلیا،مرتضیٰ وہاب 

  

کراچی (این این آئی) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے تحت نالوں کی صفائی کا کام 80فیصد سے زائد مکمل کرلیا گیا ہے تاہم یہ کام اب مستقل بنیادوں پر جاری رہنا چاہیے۔اپنے بیان میں مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے بروقت اقدامات سے حالیہ شدید بارشوں کے دوران برساتی پانی کی نکاسی کا کام جلد اور درست سمت میں ہوا،حالیہ موسلا دھار بارشوں کے دوران بلدیاتی عملے کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔ کابینہ ارکان اور بلدیاتی عملہ دن رات سڑکوں، گلیوں اور محلوں میں موجود رہا،ہمارا ہدف تمام نالوں کی مکمل صفائی ہے تاکہ شہریوں کو پریشانی نہ ہو۔ بارشوں کے بعد نالوں سے تجاوزات کے خاتمہ کا اعلان وزیراعلی سندھ کا احسن اقدام ہے اس سے کراچی کے شہریوں کو مستقل بنیادوں پر مشکلات سے نجات حاصل ہوگی اور بارشوں کے دوران نالے اوور فلو نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے عوام کی خدمت پیپلزپارٹی کا منشور اور اولین ترجیح ہے اسی خدمت کے جزبے کی وجہ سے سندھ کے غیور عوام نے اپنی پارٹی کو تیسری بار بھاری مینڈیٹ دیا۔ حکومت سندھ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب 

مزید :

صفحہ آخر -