ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر 19.56 ارب ڈالرز تک پہنچ چکے،مراد سعید

ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر 19.56 ارب ڈالرز تک پہنچ چکے،مراد سعید

  

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے کہا ہے کہ کورونامیں کمی ہی نہیں دیگر شعبہ جات سے بھی خوشخبریاں آنے لگی ہیں،وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی کے نتائج ہر شعبے سے نمایاں ہونے لگے،وزیراعظم کا احساس پروگرام ترقی پذیر ممالک کیلئے ایک قابل تقلید مثال بن چکا ہے۔ایک بیان میں مراد سعید نے کہا کہ اللہ کے فضل و احسان سے زرِ مبادلہ کے ذخائر 19.56 ارب ڈالرز تک پہنچ چکے ہیں۔پاکستان سٹاک ایکسچینج بہتری میں دنیا میں دوسرے نمبر پر آن کھڑی ہے۔ تازہ ترین درجہ بندی میں موڈیز پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کی گواہی دے رہے ہیں۔وہی موڈیز جس نے پاکستانی معیشت کے استحکام کی خبر دی اس نے بھارتی معیشت کے منفی ہونے کے بارے میں بھی دنیا کو بتایا۔ جاری کھاتوں کے خسارے میں 78 فیصد تک کی تاریخی کمی آچکی ہے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے قانون سازی بھی کامیابی سے جاری ہے۔

مراد سعید

مزید :

صفحہ آخر -