پنجاب سپورٹس بورڈ کرپشن کیس،حنیف عباسی نیب دفتر طلب

 پنجاب سپورٹس بورڈ کرپشن کیس،حنیف عباسی نیب دفتر طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، خبر نگار) نیب لاہور نے ن لیگ کے حنیف عباسی کو پنجاب سپورٹس بورڈ کرپشن کیس میں 17 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ نیب لاہور نے حنیف عباسی کو 20 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ بھی ارسال کر دیا۔ نیب نے حنیف عباسی سے سوال کیا ہے کہ کیا ان کی 4 جنوری 2017 کو وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات ہوئی۔ پنجاب سپورٹس بورڈ میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنانے کا کیا مقصد تھا؟ مینجمنٹ یونٹ کی مجاز اتھارٹی کون تھی اور اس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ بطور چیئرمین اسٹیرنگ کمیٹی ان کے پاس کیا اختیارات تھے؟۔ دریں اثناایل این جی کیس میں نیب کی جانب سے نامکمل ضمنی ریفرنس جمع کرائے جانے پر اس پر اعتراض لگاتے ہوئے واپس کر دیا گیا۔ ضمنی ریفرنس میں نامکمل دستاویزات، غلط نمبرنگ پر رجسٹرار احتساب عدالت نے نیب کو ایل این جی ضمنی ریفرنس درستگی کے بعد دوبارہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ 
 کرپشن کیس

مزید :

صفحہ آخر -