اداکار سنجے دت سانس لینے میں مشکلات کی شکایت پر ہسپتال داخل

اداکار سنجے دت سانس لینے میں مشکلات کی شکایت پر ہسپتال داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)  بالی وڈ اداکار سنجے دت کو ہفتہ کی شام سانس لینے کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سنجے دت کو ممبئی کے لیلا و تی ہسپتال میں اس وقت داخل کرایا گیا جب انہوں نے سانس لینے میں مشکلات کی شکایت کی۔ہسپتال میں ان کا کورونا وائرس کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کیا گیا جو نیگیٹو رہا۔تاہم اب زیادہ تفصیلی پی سی آر یا سواب میں نمونے لے کر ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔61 سالہ اداکار کو ہسپتال میں خون میں آکسیجن کی سطح میں کمی بیشی اور سینے میں تکلیف پر داخل کیا گیا۔وہ اس وقت نان کووڈ آئی سی یو وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔سنجے دت نے بھی ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اپنے مداحوں کو بتایا 'میں بالکل ٹھیک ہوں اور اس وقت ڈاکٹروں نے احتیاط کے طور پر انہیں معائنے کیلئے ہسپتال میں رکھا ہے۔ ایک یا 2 دن میں گھر جا سکوں گا، آپ کی نیک خواہشات کا شکریہ۔
سنجے دت

مزید :

صفحہ آخر -