کل جماعتی حریت کانفرنس نے 11اگست کو جموں و کشمیر میں ہڑتال کی کال دیدی

کل جماعتی حریت کانفرنس نے 11اگست کو جموں و کشمیر میں ہڑتال کی کال دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سرینگر (این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے کا نام بدل کر سرینگر ہائی وے رکھنے کے حکومت پاکستان کے اقدام کو سراہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ اس اقدام سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہو گا اور عالمی برادی کی توجہ اس مسئلے کی جانب مبذول ہو گئی۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجما ن نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں سینئر حریت رہنما شہید شیخ عبدالعزیز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 11 اگست کو انکی شہادت کی برسی پر مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے شیخ عبدالعزیز کو 11اگست2008کواس وقت گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا جب وہ جموں کے ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے وادی کشمیر کی معاشی ناکہ بندی کے خلاف کنٹرول لائن کی طرف ایک جلوس کی قیادت کر رہے تھے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ شیخ عبدالعزیز اور دیگر شہدائے کشمیر کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 11اگست کو مکمل ہڑتال کریں۔ ہڑتال کا مقصد بھارت کو یہ پیغام دینا ہے کہ شہداء کے مشن کو ہرقیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت قتل وغارت، گرفتاریوں اور جبر و استبداد کے دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا اور وہ حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 
ہڑتال کال

مزید :

صفحہ آخر -