دوسری شادی کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیوواسا پہلی بیوی کے ہاتھوں قتل

دوسری شادی کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیوواسا پہلی بیوی کے ہاتھوں قتل

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹاون شپ کے علاقے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا کو مبینہ طور پر بیوی نے دوسری شادی کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹو بلاک جوہر ٹاون کے رہائشی ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہدحفیظ کو ان کے گھر میں فائرنگ کے کے شدید زخمی کر دیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے سائلنسر لگا پستول اور تمام شواہد اکٹھے کر کے مقتول کے بھائی خالد حفیظ کی مدعیت میں مقتول کی بیوی شہلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقتول کے بھائی کے مطابق مقتول نے دوسری شادی کر رکھی تھی جس کی وجہ سے اس کی پہلی بیوی شہلا کے ساتھ اس کا اکثر جھگڑا رہتا تھا۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کی بیوی نے ہی قتل کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر کی بیوی شہلا قتل کے بعد زخمی حالت میں ہسپتال زیر علاج رہی۔ واضح رہے شاہد حفیظ پر بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو نشتر ٹاؤن بھی قاتلانہ حملہ ہوچکا تھا۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر 

مزید :

صفحہ آخر -