مقبوضہ کشمیر بندش سے 4ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا، رضوان سعید شیخ 

مقبوضہ کشمیر بندش سے 4ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا، رضوان سعید شیخ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ (خصو صی رپورٹ)یوم استحصال کشمیر کے موقع پراو آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ برصغیر میں 5 اگست 2019ء کا دن بڑے کرب اور تکلیف سے یاد رکھا جائے گا کیونکہ اس دن ہندوستان نے انسانی حقوق، اپنے وعدوں اور بین الاقوامی قانون کی دھجیاں اڑاِتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا۔ جدہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوے رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارت نے اس اقدام کے ذریعے اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی شناخت کا  مذاق اڑایا ہے۔ درحقیقت، بھارت نے یہ اقدام مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے لیے کیا تاکہ کشمیریوں کو اپنی ہی سر زمین پر اقلیت میں تبدیل کر دیا جائے اور ان کی ثقافتی شناخت کو ختم کر دیا جائے۔ہندوستان کے پہلے وزیراعظم، جواہر لال نہرو، نے کھلے عام یہ وعدہ کیا تھا کہ کہ کشمیریوں کی شناخت پر آنچ نہیں آئے گی تاہم موجودہ بھارتی حکومت اس جداگانہ شناخت کو ختم کرنے کے درپے ہے۔ ایک سال سے مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو سے مقبوضہ کشمیر میں چار ارب ڈالرز کا معاشی نقصان ہوچکا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں تقریبا 13 ہزارکشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یوم استحصال سے دیگر خطاب کرنے والوں میں قونصل خالد مجید، کشمیر کمیٹی کے صدر مسعود احمد پوری، پرویزیوسف مسیح ، چودھری معروف اور دیگر شامل ہیں۔
وضوان سعید 

مزید :

صفحہ آخر -