قومی اسمبلی اجلاس پیر کو صبح گیارہ  کی بجائے شام چاربجے ہوگا 

قومی اسمبلی اجلاس پیر کو صبح گیارہ  کی بجائے شام چاربجے ہوگا 

  

 اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس کا ٹائم تبدیل،اجلاس صبح گیارہ کی بجائے شام چاربجے ہوگا۔ ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کے پیر 10 اگست 2020 کو ہونے والے اجلاس کے وقت کو تبدیل کردیا گیا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس اب صبح 11.00 بجے کی بجائے شام 4 بجے ہوگا۔ وقت کی تبدیلی اسپیکر قومی اسمبلی کو قومی اسمبلی میں قواعد و ضوابط کے قاعدہ 49 کے تحت تفویص اختیارات کے ذریعے کی گئی۔

قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -