کراچی،برساتی نالوں کی صفائی پانچویں روز بھی جاری،31ہزار ٹن کچرا نکال لیا گیا

  کراچی،برساتی نالوں کی صفائی پانچویں روز بھی جاری،31ہزار ٹن کچرا نکال لیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم کی ہدایت پرشہر قائد کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی پانچویں روز بھی جاری رہی۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے ایف ڈبلیو او نے تینوں بڑے نالوں پر صفائی کا کام100 فیصد مکمل جبکہ تین بڑے نالوں پر تمام42 چوک پوائنٹس کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔نالوں سے 31 ہزار ٹن کچرا نکالا گیا۔ گزشتہ زور بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں کھڑے پانی کی نکاسی پر کام جاری ہے، کا رساز، کے ڈی اے چورنگی، گورا قبرستان، مچھر کالونی اور ٹاور چوک سے ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعے پانی نکال دیا گیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا شاہراہ فیصل، ائیرپورٹ، کلفٹن بلاک 8، رینجرز پوسٹ 4 گجر نالہ پر ٹیمیں پانی کی نکاسی پر کام کر رہی ہیں، شہر بھر میں صورتحال اور نظا م زندگی عمومی طور پر نارمل ہے۔ 
کراچی نالے صفائی

مزید :

صفحہ آخر -