لاہور ہائیکورٹ نے فارمیسز،ہوٹلوں میں بھی پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی لگادی

 لاہور ہائیکورٹ نے فارمیسز،ہوٹلوں میں بھی پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پھل فروشوں، میڈیکل سٹورزاور فارمیسیز میں بھی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی جبکہ شاپنگ مالز،ڈیپارٹمنٹل سٹورز،بیکریزاورہوٹلوں میں شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کروانے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ تحفظ ماحول سے گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر جامع رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔جسٹس شاہد کریم نے ابوزر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کر دیا۔ جس میں قرار دیا گیا ہے کہ محکمہ تحفظ ماحول پرچون کی دکانوں پر بھی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کے حکم پر عملدرآمد کروائے، میڈیکل سٹورز، پھل فروشوں اور پرچون دکانداروں کو پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرنے کیلئے 2 ہفتے کا نوٹس دیا جائے، تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ2 ہفتوں کیلئے دئیے گئے ٹائم فریم کے بعد پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کی خلاف ورزی پر دکانداروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، تحریری حکم میں عدالت نے کہا کہ ڈی جی ماحولیات گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کے حکم پر عملدرآمد کیلئے علاقائی افسران کو احکامات جاری کریں، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد میں بیکریز اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرنے کیلئے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا، ٹائم فریم گزرنے کے بعد گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد میں محکمہ ماحول کے افسران عدالتی حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ مقررہ آئندہ سماعت پر ایل ڈی اے کی طرف سے بھی ماحولیاتی آلودگی کیخلاف قواعد و ضوابط کی رپورٹ پیش کی جائے۔عدالت نے کیس سماعت کے لئے 9 ستمبر مقرر کی ہے۔
پلاسٹک بیگز پابندی

مزید :

صفحہ آخر -