پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات منسوخ کرنے کیلئے درخواست دائر

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات منسوخ کرنے کیلئے درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات 2020 ء کی منسوخی کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے،یہ درخواست منیب طارق اور علی آفاق ڈار کی طرف سے دائر کی گئی ہے،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ کورونا کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے،کوچنگ سنٹر، لائبریریاں اور اکیڈیمیز بند ہیں،امیدواروں کے لئے تیاری کرنا ممکن نہیں ہے،دوسرے شہروں سے آ کر امتحان دینے والے طلباء کو رہائش کے مسائل الگ  سے درپیش ہیں کیونکہ تمام ہاسٹلز بھی بند ہیں،درخواست میں کہا گیاہے کہ ہر سال پی پی ایس سی امتحان دسمبر میں لیتا ہے تو اس بار وقت سے پہلے کیوں؟ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ امتحانات پی پی ایس سی کے شیڈول کے مطابق دسمبر میں ہی لئے جائیں،مسٹر جسٹس جوادحسن کل10اگست کو اس درخواست کی سماعت کریں گے۔

امتحانات منسوخ

مزید :

صفحہ آخر -