کوئٹہ حملہ کالے کوٹ پر نہیں بلوچستان اور پاکستان پر تھا،طاہر نصر اللہ

کوئٹہ حملہ کالے کوٹ پر نہیں بلوچستان اور پاکستان پر تھا،طاہر نصر اللہ

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری طاہر نصر اللہ وڑائچ اوردیگر عہدیداروں نے سانحہ کوئٹہ کی برسی کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کوئٹہ حملہ کالے کوٹ پر نہیں بلکہ بلوچستان اور پاکستان پر حملہ تھا جسے ہم کبھی فراموش نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری اپنے بھائیوں کی شہادت پر ہمت نہیں ہاری، وکلاء نے ہمیشہ وطن عزیز کے لئے قربانیاں دیں اور آئندہ بھی قربانیاں دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ میں صدر کوئٹہ بار بلال احمد کاسی کے ساتھ درجنوں وکلاء اور سول سوسائٹی کے لوگ شہید ہوئے جس پر آج بھی پاکستان بھر کے وکلاء سوگوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دشمن کے آگے کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے بلکہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ملک و قوم کی خاطر مردانہ وار مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کوئٹہ حملہ میں شہید ہونیوالے وکلاء و دیگر افراد کے لواحقین اور بچوں کے مستقبل و تعلیم کے لئے مناسب ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے تاکہ وہ باعزت طور پر ملک و قوم کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔ 

کوئٹہ حملہ

مزید :

صفحہ آخر -