وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر،تبادلوں،ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری

وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر،تبادلوں،ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر، تبادلوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نو ٹیفکیشن کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ ڈاکٹر عِصمت طاہرہ کو ایڈیشنل سیکرٹری تخفیفِ غربت ڈویژن جبکہ پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 21 کی مسز بشریٰ امان کو ایڈیشنل سیکرٹری صدر سیکرٹریٹ پبلک تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈاکٹر اعجاز منیر کی 17 تا 22 اگست تک رخصت منظورکرلی گئی جبکہ ڈاکٹر اعجاز منیر کی غیر موجودگی میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کا اضافی چارج سپیشل سیکرٹری کو تفویض کر دیا گیا۔گریڈ 22 کے عرفان علی او ایس ڈی بنا دیئے گئے۔تقرری کے منتظر گریڈ 19 کے محمد طاہر ڈپٹی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن، محمد ناصر خان ڈپٹی سیکرٹری آبی وسائل ڈویژن،ڈپٹی سیکرٹری آبی وسائل ڈویژن ناطق حسین ڈپٹی سیکریٹری مواصلات ڈویژن تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن شاہد احمد کی 22 مارچ 2021،ڈپٹی سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سعید احمد کی 28 فروری 2021 سے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جوائنٹ سیکرٹری وفاقی تعلیم و تربیت ڈویژن سید عمیر جاوید کا تبدیل کرکے ان کی خدمات مسابقتی کمیشن آف پاکستان کو واپس لے لی گئیں۔تقرری کے منتظر گریڈ 20 کے محمد رمضان اعوان جوائنٹ سیکرٹری ریونیو ڈویژن،گریڈ 20 کے اعجاز احمد میمن جوائنٹ سیکرٹری قومی ورثہ ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔اوورسیز ڈویژن میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سیکشن افسر انتخاب احمد کی خدمات ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو واپس کر دی گئیں۔سیکشن افسر قانون و انصاف ڈویژن محمد کامران سیکشن افسر ہاؤسنگ ڈویژن جبکہ سیکشن افسر کامرس ڈویژن ٹیکسٹائل وِنگ وجیہہ بشیر سیکشن افسر نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈویژن تعینات کیا گیا۔سیکشن افسر امورِ کشمیر ڈویژن فرحت مشتاق سیکشن افسر نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈویژن تعینات کر دیا گیاجبکہ وزارتِ خارجہ میں تعینات سیکشن افسر محمد فاروق کے ڈیپوٹیشن میں 28 نومبر 2021 تک توسیع کر دی گئی۔

تقرر تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -