270 چینی ماہرین سکی کناری پن بجلی منصوبے میں حصہ لیں گے
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دریائے کنہار کیساتھ تعمیر کیے جانیوالے سکی کناری پن بجلی منصوبے کیلئے خصوصی پروٹوکول کے تحت 270 چینی ماہرین کو خدمات فراہم کرنے کی اجازت دی ہے، چینگڈو سے تکنیکی ماہرین 12 اگست کو ایئر چائنہ کے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آ ئرن برادر کی طرف سے خیر سگالی کے طور پر ماہرین کی آمد کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ سکی کناری خیبرپختونخواہ کے ضلع مانسہرہ کی وادی کاغان میں دریائے کنہار پرتعمیر کیا جانے والا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ ہے۔2022ء میں پایہ تکمیل کو پہنچنے والے اس منصوبے سے 870میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی جس سے پاکستان کی صنعتی ترقی اور معاشی بحالی میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔
چینی ماہرین