مانسہرہ،گاڑی کی بیٹری چوری  کرنے کے الزام میں  2 بھائیوں پر برہنہ کرکے تشدد

 مانسہرہ،گاڑی کی بیٹری چوری  کرنے کے الزام میں  2 بھائیوں پر برہنہ کرکے تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانسہرہ (این این آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے گاؤں جگوڑی میں گاڑی کی بیٹری چوری کر نے کے الزام میں گاؤں والوں نے 2 بھائیوں کو برہنہ کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق مانسہرہ کے تھانہ بٹل کی حدود میں واقع گاؤں جگوڑی میں گاؤں کے چند افراد نے رات کے اندھیرے میں ایک گاڑی سے بیٹری چوری کرنے کا الزام لگا کر دو بھائیوں کو سرعام برہنہ کیا۔اس کے علاوہ گاؤں والوں نے دونوں بھائیوں پر بدترین تشدد کے بعد بھاری بیٹری ان کی کمر پر رکھ کر پورے علاقے میں گھمایا۔واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) صادق بلوچ نے نوٹس لے لیا اور پولیس تھانہ بٹل نے واقعے میں ملوث 7 افراد کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
 تشدد

مزید :

صفحہ آخر -