یورو 5پٹرول کا پہلا جہاز پاکستان  پہنچ گیا،ستمبر سے دستیاب ہو گا

یورو 5پٹرول کا پہلا جہاز پاکستان  پہنچ گیا،ستمبر سے دستیاب ہو گا

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں یورو 5پٹرول کا پہلا جہاز پہنچ گیا، ماحول دوست اعلی کوالٹی کا پٹرول آئندہ ماہ ملک بھر میں دستیاب ہوگا اور اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں پہلے یہ پٹرول سپلائی کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مخصوص مافیا اور پٹرولیم کمپنیوں کی لابنگ بری طرح ناکام ہوگئی، پاکستان میں پہلی بار یورو 5پٹرول کی درآمد شروع کردی گئی، پی ایس او کی پہلی شپمنٹ یورو 5پٹرول لے کر کراچی پہنچ گئی، ماحول دوست اعلی کوالٹی کا پٹرول آئندہ ماہ ملک بھر میں دستیاب ہوگا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا یورو 5آئندہ 10 سے 15 دن میں پی ایس اوپٹرول پمپس پر دستیاب ہوگا۔ معاون خصوصی ماحولیات کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کو یکم ستمبر سے پٹرول کی دستیابی سے متعلق آگاہ کردیاگیاہے، وزیراعظم کا فیصلہ ہے70فیصددرآمدی پٹرول صرف یورو5ہی ہوگا۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ یکم ستمبر کے بعد کسی اور کوالٹی کے پٹرول کی درآمد کی اجازت نہیں ہو گی، کوالٹی میں 10گنا بہتر ہونے کے باوجود پٹرول کی قیمت پرفرق نہیں پڑے گا۔

یورو 5

مزید :

صفحہ اول -