آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف کیخلاف نیب کے گواہوں کی طلبی

آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف کیخلاف نیب کے گواہوں کی طلبی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کیخلاف آشیانہ ریفرنس میں نیب کے گواہوں کو طلب کر لیا ہے۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے ریفرنس پر سماعت کی تو میاں محمد شہباز شریف کی جگہ اْن کے مقررہ کردہ نمائندے نواز ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔شہباز شریف کے وکلا نے نشاندہی کی کہ کوئٹہ میں خودکش حملے میں وکلا کی ہلاکت پر پنجاب بار کونسل نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اس لیے بار کونسل کی ہڑتال کی وجہ سے کارروائی ملتوی کر دی جائے۔عدالت نے وکلا کی استدعا پر ریفرنس پر کارروائی 13 اگست تک ملتوی کر دی۔ جیل حکام نے ریفرنس کے شریک ملزم سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو عدالت میں پیش کیا۔
 گواہ طلب 

مزید :

صفحہ اول -