اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب  صدر آج پاکستان پہنچیں گے 

 اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب  صدر آج پاکستان پہنچیں گے 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)  اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر (آج) اتوار  کو  پاکستان پہنچ رہے ہیں، دورے میں وہ وزیراعظم عمران خان اورشاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یو این جی اے کے صدر منتخب ہونے کے ناطے میں متعدد ممالک کا دورہ کرتا رہتا ہوں، اس سلسلے میں (آج) اتوار کو  بطور منتخب صدر یواین 75واں جنرل اسمبلی پاکستان کا دورہ کروں گا۔ وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورے میں وزیراعظم عمران خان اورشاہ محمود قریشی سے ملاقات ہو گی، جس میں 75ویں جنرل اسمبلی ایجنڈے کے مسائل اورترجیحات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ 

 اقوام متحدہ

مزید :

صفحہ اول -