مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن پر 85 فیصد  کاممکمل ہو گیا،عاصم باجوہ

مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن پر 85 فیصد  کاممکمل ہو گیا،عاصم باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ مٹیاری سے لاہور 660 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن پر کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا، 4 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہوگی۔چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق کہا کہ 660 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن پر 85 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے، نارتھ ساؤتھ ترسیل کیلئے ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن 886 کلومیٹر طویل ہے جس سے 4 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہوگی۔عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ منصوبے پر مجموعی طور پر ایک عشاریہ 6 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی جس سے 2 ہزار 212 افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
کام مکمل

مزید :

صفحہ اول -