ماضی میں کشمیر ایشو کو ذاتی کاروباری مصلحتوں کی بھینٹ چڑھایا گیا،شبلی فرار 

ماضی میں کشمیر ایشو کو ذاتی کاروباری مصلحتوں کی بھینٹ چڑھایا گیا،شبلی فرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے دور میں مسئلہ کشمیر کے بجائے مودی سے ذاتی مراسم پروان چڑھائے گئے۔شہبازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہو ں نے کہاکہ آپ کے دور میں مسئلہ کشمیر کے بجائے مودی سے ذاتی مراسم پروان چڑھائے گئے۔ گزشتہ دہائی میں کشمیر کاز کو ذاتی کاروباری مصلحتوں کی بھینٹ چڑھایا گیا۔شبلی فراز نے مزید کہاکہ جس موثر اور مدلل انداز سے وزیراعظم عمران خان کشمیریو ں کی دنیا میں وکالت کر رہے ہیں ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی۔   
شبلی فرار 

مزید :

صفحہ اول -