آرمی چیف اور شہبازشریف کا سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ کے انتقال پر اظہار افسوس

آرمی چیف اور شہبازشریف کا سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ کے انتقال پر ...

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العائش کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العائش کے انتقال پر ان کے اہلخانہ اور سعودی قیادت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ محمد بن عبداللہ العائش کے انتقال سے پاکستان اور پاک فوج ایک سچے دوست سے محروم ہوگئی، وہ دونوں ملکوں کے مابین مثالی بھائی چارے کی ایک روشن علامت تھے، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بھی سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیش کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب میں یکساں احترام کی حامل شخصیت ہم میں نہیں رہی،محمد بن عبداللہ العیش کا انتقال پاکستان اور سعودی عرب دونوں کا مشترکہ بڑا نقصان ہے۔

اظہار افسوس

مزید :

صفحہ اول -