بھارتی فوج کی کی آزاد کشمیر پر بدترین شیلنگ،خاتون شہید، 9کشمیری زخمی

بھارتی فوج کی کی آزاد کشمیر پر بدترین شیلنگ،خاتون شہید، 9کشمیری زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  مظفر آباد (این این آئی)بزدل بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے جڑے آزاد کشمیر کے دو اضلاع میں بلااشتعال شدید شیلنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور دیگر 9 افراد زخمی ہونے کیساتھ متعدد مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔بھارتی فوج نے جمعہ کی شب کو بھی لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی گوئی سیکٹر میں بلااشتعال شدید گولہ باری کی اس دوران سویلین آبادی کے علاقوں رڈکٹھار، ندھیری، کنیٹ، برموچ، سندھارہ وغیرہ کو نشانہ بنایا گیاجبکہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کاروائی کی گئی۔انتظامیہ کے مطابق بھارتی فوج نے وادی لیپا کے مختلف گاؤں میں صبح 4 بجے سے ہی شیلنگ شروع کردی تھی، جس میں مارٹر گولوں اور آرٹلری کا استعمال کیا گیا۔ہٹیاں بالا کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر نعمان منظور کے مطابق شیلنگ اس قدر شدید تھی کہ قدرے محفوظ تصور کیا جانے والا گاؤں ریشیان بھی نشانہ بنا جو لیپا سے 25 کلومیٹر دور ہے۔ریشیان میں شیلنگ سے پولیس کانسٹیبل معصوم پیرزادہ کی 37 سالہ اہلیہ عطیہ بی بی شہید ہوگئی اور دیگر دو خواتین 40 سالہ آمنہ بی بی اور 18 سالہ عائشہ عزیز زخمی ہوئیں۔ ریشیان کے رہائشی غلام رسول نے بتایا کہ ہمارے گاؤں میں تقریباً دو دہائیوں بعد شیلنگ ہوئی ہے۔ بھارتی فوج نے آخری مرتبہ 1998 میں یہاں شیلنگ کی تھی۔ڈاکٹر منظور نے کہاکہ وادی لیپا میں شیلنگ کے بعد مواصلاتی نظام مکمل طور پر درہم برہم ہوگیا ہے اور ریاست کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ریاستی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ وادی لیپا کے دیگر گاؤں میں شیلنگ کے باعث زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 22 سالہ قمر عالم، 25 سالہ واجد فرید، 6 سالہ ایمن، 55 سالہ زلیخہ اور34 سالہ شہزاد خلیل کے نام سے ہوئی ہے۔ بھارتی شیلنگ سے لیپا کے گاؤں نوکاٹ میں گھر اور ان سے منسلک دکانیں، پرائمری اسکول اور کیسر کوٹ میں قائم محکمہ زراعت کے دفتر کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔بھارتی فوج کی شیلنگ سے پنجکوٹ کے علاقے کائی بان میں بھی 2 شہری زخمی ہوئے۔ ان زخمیوں کی شناخت 15 سالہ مدثر راشد اور 60 سالہ زرینہ بیگم کے نام سے ہوئی ہے۔وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجا فاروق حیدر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی فوج کی وحشت روزانہ کی بنیاد پر ایل او سی سے ملحق آزاد کشمیر کے علاقوں میں معصوم شہریوں کی جانیں لے رہی ہے۔یہ درندے معصوم اور غیر مسلح شہریوں کی اموات اور زخموں سے خوش ہوتے ہیں، اقوام متحدہ اور عالمی برادری مزید وقت ضائع کیے بغیر نوٹس لے۔
بھارتی فائرنگ 

مزید :

صفحہ اول -