پاک چین تعلقات کے فروغ میں (ن)لیگ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں:چینی سفیر

  پاک چین تعلقات کے فروغ میں (ن)لیگ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں:چینی سفیر

  

 اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان چین دوستی، سی پیک اور دونوں ممالک میں تعلقات کے فروغ کیلئے (ن) لیگ کی کاوشوں کی قدر کرتے ہیں۔کمیونسٹ پارٹی چین اور پاکستان مسلم لیگ (ن)میں روابط میں اضافہ خوش آئندہے۔ ہفتہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے چینی سفارت خانے کا دورہ کر کے چین کے پاکستان میں سفیر یاو جنگ سے تفصیلی ملاقات کی۔سفارت خانے آمد پر شہبازشریف کا استقبال چینی سفیر یاو جنگ نے دیگر حکام کے ہمراہ کیا۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا پاکستان اور چین دو بااعتماد سٹرٹیٹجک کوآپریٹو شراکت دار، آئرن برادرز اور امن وترقی کے پیامبر ہیں۔شہبازشریف نے کہاافغانستان میں قیام امن کیلئے چین کی دوراندیشی کی پالیسی اور تعاون خوش آئند ہے۔ چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا پاکستان مسلم لیگ  (ن)نے اپنے دور میں سی پیک پر بہترین رفتار اور جذبے سے کام کیا۔چین کے سفیر یا جنگ نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کی اقوام کے درمیان تعاون کا منصوبہ ہے۔ 

چینی سفیر

مزید :

صفحہ اول -