حکومت کا عوام کو زور دار جھٹکا،بجلی فی یونٹ 2روپے 6پیسے مہنگی کردی

حکومت کا عوام کو زور دار جھٹکا،بجلی فی یونٹ 2روپے 6پیسے مہنگی کردی

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات اور اشیاء خورونوش کے بعد فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اچانک بجلی بھی 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے۔ ہفتہ کو نیپرا نے بجلی مہنگی ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،قیمت میں اضافہ نومبر 2019 سے جون 2020 تک کیلئے کیا گیاہے جس سے بجلی صارفین پر 50ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ 8ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں 5ماہ کے لیے اضافہ اور 3ماہ کے لیے کمی کی گئی۔نومبر2019کیلئے 98 پیسے، دسمبرکے لیے 1روپے 87پیسے،جنوری 2020کے لیے1روپے 11پیسے، فروری کیلئے1روپے 20پیسے اورمارچ کیلئے 10پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ سب پر ہو گا۔نیپرا نے اپریل 2020کے لیے بجلی 70پیسے، مئی کیلئے 1روپے 25پیسے اورجون کیلئے1روپے 5پیسے فی یونٹ بجلی سستی کی ہے۔صارفین کو30ارب روپے کا ریلیف ملے گا تاہم 300یونٹ استعمال کرنیوالے 75فیصد اور زرعی صارفین ریلیف سے محروم رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق کراچی والوں پرنہیں ہو گا۔

مزید :

صفحہ اول -