”ای کیٹ“ کے نتائج کا اعلان پنجاب کالج کے طالبعلم  کی فرسٹ پوزیشن

 ”ای کیٹ“ کے نتائج کا اعلان پنجاب کالج کے طالبعلم  کی فرسٹ پوزیشن

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) نے ”ای کیٹ“کے 2020 کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔نتائج کے مطابق پنجاب کالج کے طالب علم ثقلین مشتاق نے ECAT کے امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔طالب علم ثقلین مشتاق نے 400میں سے 394نمبر حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔اس حوالے سے طالب علم نے مزید بتایا کہ اس نے کامیابی کیلئے دن رات محنت کرنے کے بعد اول پوزیشن حاصل کی۔ثقلین مشتاق نے کہا کہ اس نے انٹری ٹیسٹ کی تیاری STEP  سے کی جس کی بدولت اسے کامیابی ملی۔STEPپنجاب گروپ آف کالجز کا کا ایک قابل تائید اقدام ہے جو کہ طلبہ کو انٹری ٹیسٹ کی تیاری کرانے کے ساتھ ساتھ شاندار نتائج کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔پنجاب گروپ آف کالجز اور STEP کی انتظامیہ نے اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم ثقلین مشتاق اس کے اساتذہ اور والدین کو اس کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

پہلی پوزیشن

مزید :

صفحہ اول -