بھارتی ریاست کیرالہ میں بارشوں سے تباہی  لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں افراد ہلاک

بھارتی ریاست کیرالہ میں بارشوں سے تباہی  لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں افراد ہلاک

  

  دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست کیرالہ میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالہ کے ضلع اڈوکی میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 20 کے قریب مکانات تباہ ہو گئے جبکہ 22 افراد کی ہلاکت اور کئی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔اڈوکی کے ممبر اسمبلی نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دبے افراد کو نکالا جا رہا ہے جب کہ 44 کے قریب افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اڈوکی میں بارش کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کی ہر ممکن امداد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 تباہی

مزید :

صفحہ اول -