چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز ذوالقرنین خان کا مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز ذوالقرنین خان کا مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ذوالقرنین علی خان نے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین خان کا جیو نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ لکھ کررکھ لیا ہے اور وزیراعظم سے ملاقات کے لیے وقت مانگا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے پیریا منگل کو ملاقات کروں گا اور اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کروں گا۔ان کا کہنا ہے کہ کرپشن پربات کی تو منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور وزارت صنعت و پیداوار کے حکام میرے مخالف ہوگئے اور مجھ پر دباؤ ڈالنے کے لیے الزامات لگائے گئے۔چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا تھا کہ میں بیرون ملک سے پاکستان میں بہتری لانے کے لیے آیا، میری ایک پہچان ہے اور اپنے اوپر ایسے الزامات نہیں لگنے دوں گا، میرے پاس کرپشن روکنے کے ایگزیکٹو اختیارات نہیں تو بہتر ہے  کہ مستعفیٰ ہوجاؤں۔
چیئرمین یوٹیلیٹی  سٹورز

مزید :

صفحہ اول -