میجر طفیل شہید نے بہادری وعزم کی عظیم مثال قائم کی، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے میجر طفیل شہید نشانِ حیدر کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر طفیل شہید نے بہادری وعزم کی عظیم مثال قائم کی۔ 7اگست 1958ء کو جام شہادت نوش کرنے والے ملت کے سپوت میجر طفیل شہید نشانِ حیدر کے 62ویں یوم شہادت کے موقع پر جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ شہید نے بہادری وعزم کی عظیم مثال قائم کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ لڑائی میں زخمی ہونے کے باوجود میجر طفیل نے مشن مکمل کرکے جام شہادت نوش کیا۔
میجر طفیل شہید