مریم نواز کی نیب میں پیشی کے  حوالے سے قانونی مشاورت

  مریم نواز کی نیب میں پیشی کے  حوالے سے قانونی مشاورت

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مریم نواز شریف نے نیب طلبی کے معاملے پر مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا۔ مریم نواز کی لیگی رہنماوں اور اپنے وکلا سے قانونی مشاورت جاری ہے۔ مریم نواز کے وکلا نے خود پیشی کے بجائے وکلا کے ذریعے جواب جمع کرانے کا مشورہ دے دیا۔ لیگی رہنماؤں نے مریم نواز کو گرفتاری کے خدشے کا اظہار کر دیا۔ذرائع کے مطابق لیگی رہنماوں نے مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دے دیا۔ مریم نواز نے لندن میں اپنے والد نواز شریف سے بھی مشورہ کیا۔ مریم نواز نے لندن میں اپنے بھائیوں سے بھی مشاورت کی۔

مریم نواز 

مزید :

صفحہ اول -