دنیا کو کورونا سے زیادہ ماحولیاتی بحران کا سامنا کرنا ہو گا، بل گیٹس

دنیا کو کورونا سے زیادہ ماحولیاتی بحران کا سامنا کرنا ہو گا، بل گیٹس

  

نیویارک (این این آئی) مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے پیش گوئی کی ہے کہ ہمیں ایک ماحولیاتی بحران کا سامنا کرنا ہو گا جس کے اثرات کرونا وائرس سے زیادہ برے ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بل گیٹس نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ کورونا کی وبا جتنی بھی دہشت ناک ہو، ماحولیات کی تبدیلی اس سے زیادہ بری ہو سکتی ہے۔بل گیٹس نے توقع ظاہر کی کہ دنیا کو قریبی دہائیوں کے دوران ماحولیات کی تبدیلی کے حوالے سے سب سے بڑے بحران کا سامنا ہو گا۔ اس سلسلے میں گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کی ضرورت ہے جو عالمی درجہ حرارت میں اضافے کا سبب ہیں۔ اس کے علاوہ اخراج کی سطح کو کنٹرول کرنے کے لیے سائنسی ایجادات کا استعمال کیا جائے۔

بل گیٹس

مزید :

صفحہ اول -