گیس،بجلی کے نرخ کم کر کے منجمد کئے جائیں:پاکستان ٹیکس فورم

گیس،بجلی کے نرخ کم کر کے منجمد کئے جائیں:پاکستان ٹیکس فورم

  

 لاہور(این این آئی)ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے انہیں مختلف محکموں کے درمیان شٹل کاک بنانے کی بجائے کرپشن سے پاک ون ونڈو پالیسی ناگزیر ہے، سرخ فیتے کی وجہ سے بھی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے،پا کستان کے نظام سے نالاں ملکی اور غیر ملکی سرما یہ کاروں کو واپس لا نے کیلئے ان کا اعتماد بحال کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں اور صنعتکاروں کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ذوالفقار خان نے کہا کہ حکومت قومی آمدن میں اضافہ چاہتی ہے تو اسے روایتی شعبوں کے ساتھ نئے شعبے تلاش کرنا ہوں گے، ملکی اور غیر ملکی سر مایہ کا روں کے لئے جامع پالیسی دینا ہو گی،پاکستان کے مختلف سیکٹرز میں سر مایہ کا ر ی کرنے والوں کو سہولیات کے ساتھ ان کے لئے ٹیکس کی شرح میں بھی کمی ہونی چاہیے۔پا کستا ن کا مو جودہ نظام سرما یہ کا روں کیلئے مو زوں نہیں ہے اس لئے ابھی تک سرمایہ کاری میں خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے۔انہوں نے کہا کہ پراپرٹی سیکٹر پر 2016 میں لگا ئے گئے ٹیکسز سے 400ارب سے زائد سر ما یہ دبئی چلا گیا،ہمیں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور دوستانہ ماحول کو فروغ دینا چاہیے اور مہم جوئی کی بجائے کچھ لو اور کچھ دو کی حکمت عملی مرتب کی جائے۔اس کے علاوہ برآمدات کے مینو فیکچررز کے لئے گیس او ربجلی کے نرخ کم کر کے انہیں منجمد کیا جائے۔

مزید :

کامرس -