لاک ڈاؤن کے خاتمے سے معیشت بحال ہوگی:راولپنڈی چیمبر

لاک ڈاؤن کے خاتمے سے معیشت بحال ہوگی:راولپنڈی چیمبر

  

 راولپنڈی (اے پی پی) تاجر برادری نے حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے خاتمے،تمام کاروبار کھولنے کے اعلان کاخیرمقدم کرتے ہوئے اسے معیشت کی بحالی کی جانب مثبت پیش رفت قرار دیاہے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کوویڈ۔19اور لاک ڈاؤن کے باعث ملکی معیشت شدید متاثر ہو کر رہ گئی تھی، بڑے بڑے کاروباری ادارے دیوالیہ کے قریب پہنچ گئے تھے، مختلف صنعتوں سے وابستہ افرادی قوت بے روزگار ہو چکی تھی اور ملکی معیشت جمود ا شکار تھی۔صبور ملک نے قومی خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی مشکل صورتحال میں حکومت نے کئی ماہ کے بعد لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان کر کے انتھائی اہم قدم اٹھایا ہے جو کہ یقیناً ملکی معیشت میں ایک نئی روح پھونک دے گا۔راولپنڈی سمال چیمبرز اینڈ سمال ٹریڈرز کے ساجد حسن بٹ، ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے راجہ توحید،آل پاکستان فرنیچر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے محمد تاج عباسی،اکرام عباسی گوشی، مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے شاہد غفور پراچہ،انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے سید شاہد علی شاہ جی، سٹیشنری اور بکس ایسوسی ایشن کے حماد قریشی و دیگر نے سرکاری خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ لاک ڈاؤن کے خاتمے کا فیصلہ قابل ستائش ہے۔اس فیصلے سے ملکی معیشت کی بحالی میں مدد ملے گی اور بے روزگاری میں کمی ہو گی۔

مزید :

کامرس -