5سال میں چاول کی پیداوار 6لاکھ ٹن بڑھ گئی

5سال میں چاول کی پیداوار 6لاکھ ٹن بڑھ گئی

  

 اسلام آباد(اے پی پی) گزشتہ 5 سال کے دوران چاول کی پیداوار میں 6 لاکھ ٹن سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شمارکات کے مطابق مالی سال 2019-20ء کے مطابق مالی سال 2015-16ء کے دوران چاول کی پیداوار 69 لاکھ ایک ہزار ٹن رہی تھی جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران چاول کی پیداوار 74 لاکھ 10 ہزار تن تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18ء کے دوران چاول کی پیداوار 68 لاکھ 49 ہزار ٹن رہی تھی جبکہ گزشتہ پانچ سال کے دوران چاول کی سب سے زیادہ پیداوار مالی سال 2017-18ء میں حاصل ہوئی تھی اور اس دوران پیداوار 74 لاکھ 50 ہزار ٹن تک پہنچ گئی تاہم مالی سال 2018-19ء کے دوران چاول کی 2 لاکھ 48 ہزار ٹن کمی واقع ہوئی اور مجموعی پیداوار 72 لاکھ 2ہزار ٹن تک کم ہو گئی۔ اقتادی جائزہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے دوران  چاول کی پیداوار میں 2 لاکھ 8 ہزار ٹن اضافہ ہوا اور چاول کی پیداوار 74 لاکھ 10 ہزارتک بڑھ گئی۔ اس طرح گزشتہ پانچ سال کے دوران چاول کی ملکی پیداوار میں 6 لاکھ 9 ہزار ٹن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -