عاشورہ جلوس کے روٹ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ 

  عاشورہ جلوس کے روٹ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ 

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو محرم الحرام کے حوالے سے  ہدایات جاری کر دی ہیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل میں یوم عاشور کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامات مکمل کریں،  انہوں نے کہا کہ پیچ ورک کے کام کو مکمل کرتے ہوئے روٹ پر تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے،جلوس کے گزرنے والے روٹس پر مکمل سروے کیا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ لائسنس ہولڈرز کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کئے جائیں. ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے لائسنس ہولڈر کے ساتھ الحمرا ہال میں اہم اجلاس ہوا. ایس پی سول لائنز بھی ہمراہ تھے. محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے بات کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -