وفاقی و صوبائی حکومتیں انتقام کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،عبدالخالق قادری
لاہور(پ ر) امیر مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان اور مسلم لیگ فنکشنل کے سینئر نائب صدر پیر عبدالخالق القادری نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں ہی سیاسی نظریاتی وسیاسی اختلاف رکھنے والوں کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ ایک ملک کا اہم ستون صحافت زیر عتاب ہے تو دوسری طرف سیاسی اختلاف کی بنیاد پر مزاراتِ اولیاء کے خلاف صوبائی محکمہ اوقاف کارروائی میں مصروف ہے۔ خطبہ جمعہ اور مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پیر عبدالخالق القادری کا مزید کہنا تھا کہ مزارات اولیاء امن ومحبت کے مراکز ہیں اور ان کے ساتھ مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں انکی بلاجواز اوقاف حوالگی اور کسی بھی قسم کی سیاسی بنا پر انتقامی کارروائی قبول نہیں۔دربار تونسہ شریف اور جامعہ محمودیہ کو واپس سجادہ نشین پیر نصرالمحمود تونسوی کے حوالے کیا جائے اور جامعہ محمودیہ کے نام حبہ کی گئی سینکڑوں کنال اراضی پر صوبائی محکمے کا بلا جواز قبضہ ختم کروائیں،تونسہ شریف کے ترجمان سید رشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت ایسے اقدامات سے باز رہے۔