پیپلز پارٹی نے اقلیتوں کے حقوق  دل سے تسلیم کئے،ایڈون سہوترا

  پیپلز پارٹی نے اقلیتوں کے حقوق  دل سے تسلیم کئے،ایڈون سہوترا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے اقلیتی رہنما ایڈون سہوترا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے کہ جس نے  اقلیتوں کے حقوق کو دل سے تسلیم کرتے ہوے 11 اگست کا دن اقلیتوں کے دن کے طور پر مقرر کیاہے جس پر شکر گزار ہیں 

 اس پر ہم اپنی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم نے، 11 اگست 1947 کو اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اقلیتیں آزاد ہیں اپنی عبادت گاہوں میں جانے کے لیے بھی چاہے آپ کا مذہب کوئی بھی ہو اس کا ریاست سے کوئی تعلق نہیں اور سب پاکستانی ایک ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -