مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کو پریشان کر دیا،اشرف بھٹی
لاہور (پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت شدید ترین گرمی اور حبس میں عوام کو مہنگائی اور بے روز گاری کے طوفان کے سامنے دھکیل رہی ہے نااہل نالائق اور کرپٹ حکمران عوام کی خوشیوں کے دشمن بن چکے ہیں اس حکومت نے تو عوام سے ان سکھ بھی چھین لیا ہے اور عوام کی تکالیف کم کرنے کی بجائے ان میں مزیداضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں مہنگائی، بے روزگاری اور معیشت کی تباہی سے عوام پہلے ہی بدحال شدید پریشان ہیں۔
چینی سو روپے کلو فروخت ہونا ثبوت ہے کہ ملک پر مافیاز کا کنٹرول ہے۔انہوں نے کہا کہ عید پہ چینی اور پٹرول مہنگا کر کے عمران نیازی نے اپنی عوام دشمنی کا ثبوت دیا وہ روز بروز عوام کو مہنگائی سے پیس رہے ہیں گندم اور آٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے،مہنگائی دو سالوں میں آسمان پر جاچکی ہے حکومت سے جان چھڑوانے کا وقت آچکا ہے۔