محکمہ انسانی حقوق اقلیتوں کو بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہے،اعجاز عالم

  محکمہ انسانی حقوق اقلیتوں کو بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہے،اعجاز عالم

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر انسانی حقوق اور اقلیتی امور نے پروجیکٹ‘جوائنٹ سوشل ایکشن فار انکلیوسٹی سوسائٹی’شروع کردیا۔ اس منصوبے کے تحت لاہور کی آٹھ یونین کونسلوں میں اتحاد، سب کے لئے یکساں شہریت کے حقوق اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے اقلیتی نوجوانوں میں صلاحیت پیدا ہوگی۔یہ پروجیکٹ سماجی تنظیم  یوتھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن برگد کے تعاون سے عمل میں لایا جائے گا۔اس منصوبے کو شروع کرنے کے لئے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں اقلیتی امور اعجاز عالم،ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغرا صدف، ڈپٹی سیکرٹری ہیومن رائٹس محمد یوسف، راکیش کمار، سنبل شہزاد، امبر باجوہ، عثمان یونس  اورسلمیٰ بٹ موجودی تھیں۔

 صوبائی وزیر نے کہا محکمہ ہیومن رائٹس اینڈ اقلیتی امور اقلیتوں کوبااختیار بنانے کے پیکیج پر عمل درآمد کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے اعلی تعلیمی اداروں میں اقلیتوں کے طلبہ کے لئے 2 فیصد کوٹہ متعارف کروا چکی ہے اور وہ سول سوسائٹی کے اشتراک سے اقلیتوں کی بہتری کے لئے مزید اقدامات کررہی ہے۔ صوبائی وزیر نے لاہور کی آٹھ یونین کونسلوں میں اقلیتوں کے مساوی حقوق اور مساویانہ صلاحیت کے فروغ کے لئے سماجی تنظیم برگدکی کوششوں کی حمایت کرنے کا عزم کیا۔اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی، لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی،کنیرڈ کالج برائے خواتین؛ COMSATS؛ گفٹ یونیورسٹی، گوجرانوالہ؛ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، ملتان۔ منہاج یونیورسٹی لاہور؛ یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور۔ انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی یونیورسٹی، لاہور۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی؛ کوئین میری کالج؛ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور اور یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلبہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -