مسجد وزیر خان میں گانے کی ریکارڈنگ پر3 اہلکار معطل،اسمبلی میں تحریک التواء جمع

مسجد وزیر خان میں گانے کی ریکارڈنگ پر3 اہلکار معطل،اسمبلی میں تحریک التواء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر،نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر)گلوکار بلال سعید  کے گانے کی ویڈیو کی ریکارڈنگ مسجد وزیر میں کئے جانے کے خلاف مذہبی اور سماجی حلقوں نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے، ویڈیو میں معروف اداکارہ صبا قمر نے ماڈلنگ کی ہے۔ صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے3 ذمہ دار اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے  انکوئری رپورٹ تین روز میں طلب کر لی ہے۔انہوں نے کہا ایسے غیر ذمہ دارانہ واقعات کو ہر گزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن کا کہنا ہے کہ مساجد اور مقدس مذہبی مقامات کا تقدس ہر قیمت برقرار رکھا جائے گا۔ دریں اثناء مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے  مسجد وزیر خان میں فلم کی شوٹنگ کے نام پر بے حیائی اور فحاشی پھیلانے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی