راوی ریور پراجیکٹ پر 10فیصدکام بھی ہو گیا تو بڑی بات ہو گی،جواد احمد

راوی ریور پراجیکٹ پر 10فیصدکام بھی ہو گیا تو بڑی بات ہو گی،جواد احمد

  

   لاہور (نمائندہ خصوصی) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے راوی ریور منصوبہ کو خواب قرار دے دیا،عمران خان اور عثمان بزدار اپنے دور حکومت میں اس پرجیکٹ پر 10 فی صد کام بھی کرگئے تو یہ بہت بڑی بات ہوگی،منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل ہوگا یعنی پاکستان تحریک انصاف کے پٹواری اور مافیاز بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئیں گے اور کرپشن کا بازار گرم کریں گے،شاہ محمود قریشی کی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان نے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر واپس کئے،جب سعودی عرب ایک ہزار ارب ڈالر کااسلحہ خرید رہا ہے تو اس میں ایک ارب ڈالر کی کیا حیثیت تھی،وزیر خارجہ کو پاکستان کی اندرونی سیاست میں دلچسپی ہے۔

 ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی ورکرز سے گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری کھیل کو دو سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے حکومت اپوزیشن کو چت کرنے میں لگی ہوئی ہے جبکہ اپوزیشن حکومت گرانے کی کوششیں کر رہی ہے لیکن یہ نورا کشتی سے زیادہ کچھ نہیں ہیدونوں طرف مفادات کی سیاست چل رہی ہے اور عام آدمی ان دو سفید ہاتھیوں کی لڑائی میں پستا جارہا ہے  اور اس کے بچے کھچے حقوق سلب ہورہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -