گندم کے سرکاری کوٹے میں کمی کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

گندم کے سرکاری کوٹے میں کمی کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر) جنوبی پنجاب کی فلور ملز کیلئے سرکاری گندم کے کوٹے میں پچاس فیصد کمی کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی۔جنوبی پنجاب کی فلور ملز کیلئے گندم کے سرکاری کوٹے پر پچاس فیصد کٹ لگانا انتہائی شرمناک ہے۔جنوبی پنجاب میں گندم کے کوٹے پر پچاس فیصد کٹ لگانے سے آٹے کی قلت اور قیمت بڑھنے کا خدشہ ہے۔فلورز ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی پنجاب حکومت کے اقداما ت تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ جنوبی پنجاب کی فلور ملز کی سرکاری گندم کے کوٹے میں کمی نہ کی جائے۔
زیراعلیٰ پنجاب اس اقدام کا نوٹس لیں اور جنوبی پنجاب کی فلورز ملز کوپرانے کوٹے پر سرکاری گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔