کورونا ایس او پیز اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر مارکی سیل

کورونا ایس او پیز اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر مارکی سیل

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متحرک ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام پورہ کے علاقے میٹ ایکس مارکی کو سیل کر دیا، مارکی میرج فنکشن کے لئے کھلی تھی جبکہ گورنمنٹ کی جانب سے میرج ہالز کھولنے پر پابندی عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈش کی خلاف ورزی بھی پائی گئی، مالک کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -