شجاع الدین شیخ تنظیم اسلامی کے نئے امیر منتخب

شجاع الدین شیخ تنظیم اسلامی کے نئے امیر منتخب

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)  ترجمان تنظیم اسلامی مرزا ایوب بیگ نے کہا کہ تنظیم اسلامی کے سابق امیر حافظ عاکف سعید صاحب ایک عرصہ سے علیل تھے جس کی وجہ سے انھیں امارت کی ذمہ داری نبھانے میں دشواری محسوس ہو رہی تھی لہٰذا انھوں نے تنظیم اسلامی کی مرکزی عاملہ کے سامنے امارت سے دستبرداری کا عندیہ ظاہر کیااور مرکزی شوریٰ کو نیا امیر منتخب کرنے کے لیے کہاجس پر تنظیم اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے شجاع الدین شیخ کو نیا امیر منتخب کر لیاہے۔ 

شجاع الدین شیخ صاحب22سال سے تنظیم سے منسلک ہیں اور مختلف مناصب پر فائز رہے ہیں۔ ایک پُر جوش خطیب ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -