ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں جشن آزادی  کے سٹال کا افتتاح

  ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں جشن آزادی  کے سٹال کا افتتاح

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریکِ پاکستان میں 73ویں جشن آزادی کے حوالے سے نئی نسل کے لئے قومی پرچم، جھنڈیوں، بیجز، سٹکرز، پورٹریٹس اور ٹوپیوں سے مزین جشن آزادی سٹال کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ سٹال پر نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کی مطبوعات اور سی ڈیز بھی ارزاں نرخوں پر فروخت کے لیے موجود ہیں۔ وائس چیئرمین نظریہئ پاکستان ٹرسٹ میاں فاروق الطاف اور شعبہئ خواتین کی کنوینر بیگم مہناز رفیع نے سٹال کا افتتاح کیا۔

 اس موقع پر نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ جشن آزادی سٹال کو پاکستان کی جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -