لاک ڈاؤن سے متاثرہ ٹرانسپورٹرز کے ٹیکس معاف کئے جائیں، یاسرنصیر

لاک ڈاؤن سے متاثرہ ٹرانسپورٹرز کے ٹیکس معاف کئے جائیں، یاسرنصیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)  لاک ڈاؤن اور کاروباری امور بند ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز نے شدید نقصان کا سامنا کیا ہے۔ بین الصوبائی اور بین الاقوامی بارڈر بند ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ پھنسی رہ گئیں جس سے لوڈ سامان اور گاڑیوں کے کیرج سمیت بھاری مقاط ٹرانسپورٹرز کو اٹھانا پڑا ہے۔ حکومت ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے فی الفور ریلیف دیتے ہوئے ایک سال کیلئے تمام غیر ضروری ٹیکس معطل کردے۔


 ان خیالات کا اظہارمرکزی تنظیم تاجران  کے جنرل سیکرٹری لالہ یاسر نصیر نے کیا۔انہوں نے کہا بجلی  کے بلز تین ماہ کیلئے مکمل معاف اور اگلے تین ماہ کیلئے پچاس فیصد تک رعائیت دی جائے۔ حکومت پی ایس او کے اشتراک سے فیول میں بھی ٹرانسپورٹرز کو خصوصی ریلیف دے۔