وزیر تعلیم مراد راس کے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز
لاہور (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کے انتخابی حلقہ پی پی 159 میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔گزشتہ روز لاہور کے علاقے پی پی 159 ماڈل ٹاؤن میں مراد راس کے فنڈز سے ترقیاتی کام شروع کروائے گئے اس علاقے میں کئی سالوں سے ترقیاتی کام رکے ہوئے تھے اور سڑکوں کی حالت بھی کافی ابتر تھی۔گزشتہ روز تحریک انصاف کی مقامی قیادت پارٹی صدر خرم عباس،سینئر نائب صدر شہزاد اشرف، جنرل سیکرٹری رانا جنید، سینئر نائب صدر بابر شہزاد،نعیم اختر یوسی 209،مقامی تاجران اور معززین علاقہ نے تحریک انصاف کے سیکر ٹری اطلاعات لاہور اور علاقہ کے سابق ناظم فرید منیر کے ہمراہ دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا،اس موقع پر عوام نے علاقے میں ترقیاتی کام کروانے پر صوبائی وزیر مراد راس کی کاوشوں کو سراہا، فرید منیر نے اس موقع پر کہا کہ مربوط نظام کے تحت قائدین کے احکامات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے اس طرح کے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔