ضلعی افسران کے یونین کونسلوں کے دورے،ڈینگی انتظامات کا جائزہ لیا
لاہور(پ ر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 126 کا دورہ کیا اور ڈینگی انتظامات کا جائزہ لیا، لاروا کی نشاندہی پر 01 گھر کے باہر اسٹیکر بھی چسپاں کر دیا گیا. اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ سٹی کا دورہ کیا اور ڈینگی لاروا کو چیک کیا، کوئی ڈینگی لاروا برآمد نہ ہوا. افسران نے ڈینگی ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو بھی مانیٹر کیا۔