بھارت کی انتہا پسندی نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا،اعجاز چوہدری
لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن آڑھتیاں مرکزی سبزی منڈی راوی روڈ کے صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان لاکھوں شہدا ء کی ناقابل فراموش قربانیوں اور آگ و خون کے دریا عبور کرنے کے بعد حاصل ہوا ہے ۔ بھارت کی انتہا پسندانہ ذہنیت نے خطے کا امن و استحکام داؤ پر لگا رکھا ہے۔ ہندو سامراج نہتے مسلمانوں پر ظلم وتربیت کے شرمناک ریکارڈ قائم کررہا ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کئے بغیر مسئلہ کشمیر کا حل ممکن نہیں ہے۔