شجاعت علی رانا پاکستان جوڈو فیڈریشن کے چیئرمین منتخب

           شجاعت علی رانا پاکستان جوڈو فیڈریشن کے چیئرمین منتخب

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) کرنل (ریٹائرڈ) شجاعت علی رانا  پاکستان جوڈو فیڈریشن کے متفقہ طور دوبارہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ گذشتہ روز پاکستان جوڈو فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس مقامی ہوٹل میں  منعقد ہوا جس کی صدارت کرنل (ر) جنید عالم نے کی، اجلاس میں کرنل ریٹائرڈ شجاعت علی رانا  کو پاکستان جوڈو فیڈریشن کا متفقہ طور دوبارہ چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے، کرنل شجاعت علی رانا نے ان کو  پاکستان جوڈو فیڈریشن کا متفقہ طور پر بلامقابلہ چیئرمین منتخب کرنے پر تمام ہاؤس کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ پاکستان جوڈو فیڈریشن ملک میں جوڈو کے کھیل کے فروغ کے لئے پہلے کی طرح تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ عزم کا اظہار کیا کھلاڑی امن کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں حوصلہ افزائی کرنا ہم  سب کا فرض ہے۔ جوڈو کے کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر بے شمار میڈلز حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کیا۔

ہے اور آئندہ بھی کرتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ شاہ حسین شاہ  کا اولمپک گیمز کے لئے کوالیفائی کرنا  نہ صرف شاہ حسین شاہ بلکہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے  اور اس بات پر شاہ حسین شاہ اور پاکستان جوڈو فیڈریشن کے تمام اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -